پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست
Web Desk
4 August 2026
حکومتِ پاکستان نے چین کو 1.3 ارب ڈالر (ایک ارب 30 کروڑ ڈالر) کی تجارتی قرض ری فنانسنگ کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی اور چینی حکام کے مابین اس سلسلے میں مسلسل مذاکرات جاری ہیں اور شرائط و ضوابط فائنل ہوتے ہی یہ رقم رواں ماہ کے دوران ہی پاکستان کو دوبارہ موصول ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں پاکستان نے مجموعی طور پر 2.2 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کی تھیں، جن میں سے 1.3 ارب ڈالر کا چینی کمرشل قرضہ بھی شامل تھا۔ حکام کے مطابق اس رقم کی واپسی سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم سہارا ملے گا، جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی ادائیگیوں کے توازن کے لیے رواں مالی سال کے دوران انٹربینک مارکیٹ سے 07 ارب ڈالر سے زائد رقم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی پرائیویٹائزیشن کمیشن کی تنظیمِ نو 01 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
5 August 2026
ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری
5 August 2026
ملک میں سیاسی اتفاقِ رائے کے لیے قیدی لیڈر سے بات چیت ضروری: فواد چوہدری و عمران اسماعیل
5 August 2026
مریم نواز سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
5 August 2026
5 اگست 2019 ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حافظ نعیم
5 August 2026
اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور شروع
5 August 2026
ترکیہ کی بحیرہ اسود میں 2 تجارتی جہازوں پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت
5 August 2026
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
5 August 2026