پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع
Web Desk
4 August 2026
پنجاب اسمبلی میں 05 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کی جانب سے ایک مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد میں بھارتی حکومت کے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35A کی منسوخی کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ متن میں کہا گیا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کشمیریوں کے حقِ خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قرارداد میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے بھارت پر فوجی قبضہ ختم کرنے اور 05 اگست کے فیصلے واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مزید برآں، متن میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت کو سراہا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف
4 August 2026
لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی
4 August 2026
فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
4 August 2026
کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ اب ڈراموں میں استعمال ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری کا طنز
4 August 2026
پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست
4 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
4 August 2026
ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
4 August 2026
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
4 August 2026