لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ
Web Desk
4 August 2026
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات لبنان کے لیے شرمندگی، ذلت اور مسلسل سمجھوتوں کے سوا کچھ نہیں لائیں گے۔ روم میں ہونے والے لبنان اور اسرائیل کے متوقع مذاکرات سے قبل ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں نعیم قاسم نے لبنانی صدر جوزف عون کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثالث کا کردار ادا کرنے کے بجائے جانبدارانہ رویہ اختیار کیا جو ان کے آئینی منصب کے منافی ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران ایک بااثر عالمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے اور سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے (MoU) کے باعث ہی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدت میں کمی آئی ہے کیونکہ ایران نے لبنان سے متعلق معاملات کو معاہدے کی پہلی شق میں شامل کرایا۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی
4 August 2026
روس یوکرین جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی، 24 گھنٹے میں 27 افراد ہلاک
4 August 2026
پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف
4 August 2026
لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی
4 August 2026
فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
4 August 2026
پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع
4 August 2026
پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست
4 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
4 August 2026