مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی
Web Desk
4 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکانِ صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور حلقے کو درپیش عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ارکانِ اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو خوشاب میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے ان کے فوری اور مؤثر حل کی یقین دہانی کرائی۔ ارکانِ اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی، جبکہ خوشاب میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز اور آزاد کشمیر کے لیے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب اور پورے ملک کو آگے لے کر جا رہی ہے اور آج پنجاب امن و امان سمیت ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ
4 August 2026
پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف
4 August 2026
لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی
4 August 2026
فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
4 August 2026
کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ اب ڈراموں میں استعمال ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری کا طنز
4 August 2026
پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع
4 August 2026
پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست
4 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
4 August 2026