لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی
Web Desk
4 August 2026
پاکستان ہائی کمیشن لندن نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پنجاب میں جائیداد کی براہِ راست ڈیجیٹل منتقلی کی نئی قونصلر سہولت کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری ایک بیان میں ہائی کمیشن نے واضح کیا کہ اس جدید اور محفوظ ڈیجیٹل نظام کے تحت اب اوورسیز پاکستانیوں کو پاور آف اٹارنی، کسی ایجنٹ يا تیسرے فریق کی خدمات حاصل کرنے اور نہ ہی جائیداد کی منتقلی کے لیے پاکستان کا سفر کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ یہ نظام طریقہ کار کو نہ صرف شفاف اور تیز رفتار بناتا ہے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے وقت اور اخراجات میں بھی نمایاں بچت کا باعث ہے۔ ہائی کمیشن کے مطابق اس سلسلے میں مسٹر فضل اور ان کے اہل خانہ کی جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہے، جو کہ اس پروجیکٹ کی عملداری کا بین ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس یوکرین جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی، 24 گھنٹے میں 27 افراد ہلاک
4 August 2026
پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف
4 August 2026
فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
4 August 2026
کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ اب ڈراموں میں استعمال ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری کا طنز
4 August 2026
پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع
4 August 2026
پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست
4 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
4 August 2026
ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
4 August 2026