خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل تعلیمی انقلاب، 2 برس میں شرح خواندگی 35 فیصد بڑھانے کا ہدف
Web Desk
4 August 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں “پڑھو خیبر پختونخوا” منصوبے کے تحت صوبائی نصاب کو مکمل ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت تمام درسی کتب آف لائن سمارٹ فونز پر دستیاب ہوں گی جبکہ اگست کے آخر تک 500 اسکولوں کو ورچوئل لرننگ نظام سے منسلک کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 05 ارب روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری سے سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کی بچت ہو گی اور اگلے 02 سال میں شرح خواندگی میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مصنوعی ذہانت (AI) اور اساتذہ کے مشترکہ تعاون سے اردو، انگریزی اور پشتو میں تدریس کے علاوہ سائنس اور 06 بین الاقوامی زبانوں کی ورچوئل لیبارٹریز بھی قائم کی جائیں گی، جس سے بالخصوص بچیوں کی تعلیم میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ
4 August 2026
نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے ریکارڈ ریکوری
4 August 2026
آبنائے ہرمز پر مثبت پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
4 August 2026
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
4 August 2026
آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا: اسکاٹ بیسنٹ
4 August 2026
کویت میں دھماکوں اور عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات
4 August 2026
روسی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 August 2026
وفاق کی 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی تیاری، ٹیکس اور ڈیوٹیز میں مکمل چھوٹ کی تجویز
4 August 2026