LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

ماں اور بیٹے کی ایک ساتھ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر کے منفرد مثال قائم

Web Desk

14 July 2026

بھارت کے نامور تعلیمی ادارے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس کی حالیہ تقریبِ اسناد میں ایک منفرد اور دل چھو لینے والا منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب 45 سالہ ماں جیگیشا ٹیلر اور ان کے 21 سالہ بیٹے آدتیہ کپاڈیا نے ایک ہی اسٹیج پر ایک ساتھ انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ دونوں نے آئی آئی ٹی مدراس کے آن لائن ڈیٹا سائنس اینڈ ایپلی کیشنز پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا۔ گجرات سے تعلق رکھنے والی جیگیشا ٹیلر، جو 16 برس تک الیکٹرانکس کی تدریس سے وابستہ رہنے کے بعد گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ملازمت چھوڑ چکی تھیں، نے اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی پر 2022 میں اس پروگرام میں داخلہ لیا تھا، جبکہ ان کے بیٹے آدتیہ نے 2021 میں داخلہ لے کر 2024 میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور اب وہ ڈیٹا سائنس کے شعبے میں برسرِ روزگار ہیں۔ تقریب کے دوران ایک ہم جماعت کی تجویز پر دونوں کو ایک ساتھ اسٹیج پر بلایا گیا، جہاں انہوں نے ڈگریاں وصول کیں۔ ماں اور بیٹے کا کہنا ہے کہ اس مشترکہ تعلیمی سفر نے نہ صرف ان کے علم میں اضافہ کیا بلکہ ان کے باہمی رشتے کو بھی مزید پختہ اور مضبوط بنا دیا ہے۔