LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال ایک ہفتے میں یوکرینی حملوں سے 41 شہری ہلاک، 274 زخمی ہوئے، روسی سفارت کار روس اور امریکا کے درمیان حل طلب معاملات پر رابطے جلد ہونگے: سرگئی لاوروف چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں ہے، تمام تکنیکی مشکلات دور کر رہے ہیں: ایف بی آر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ آمد، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت

Web Desk

29 September 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت سرکاری سطح پر بچت اور کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی نگرانی اور نفاذ کے لیے قائم کردہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران کمیٹی نے اب تک اٹھائے جانے والے کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ اجلاس میں سرکاری امور کے اندر مالیاتی نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنانے اور عوامی وسائل کے دانشمندانہ اور محتاط استعمال پر بھی بھرپور بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے حکام کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ پچھلے اجلاسوں میں طے پانے والے فیصلوں پر تاخیر کے بغیر مکمل اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اس اجلاس میں وفاقی وزراء برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT)، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔