LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال ایک ہفتے میں یوکرینی حملوں سے 41 شہری ہلاک، 274 زخمی ہوئے، روسی سفارت کار روس اور امریکا کے درمیان حل طلب معاملات پر رابطے جلد ہونگے: سرگئی لاوروف چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں ہے، تمام تکنیکی مشکلات دور کر رہے ہیں: ایف بی آر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ آمد، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ

Web Desk

29 September 2026

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (PINSTECH) اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) کے درمیان اہم سائنسی معاہدے پر باضابطہ دستخط کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، اس معاہدے کے تحت پینسٹییک او جی ڈی سی ایل کو ملک میں لیتھیم کے حصول کے منصوبے میں سائنسی اور تجزیاتی معاونت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، ادارہ او جی ڈی سی ایل کو مختلف معدنی عناصر کی جانچ، سائنسی تجزیے اور تابکار عناصر کی شناخت کے لیے خصوصی تکنیکی خدمات بھی مہیا کرے گا۔

یہ دستخطی تقریب او جی ڈی سی ایل کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں ممبر سائنس پی اے ای سی ڈاکٹر شکیل عباس روفی اور ایم ڈی و سی ای او او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک نے خصوصی شرکت کی۔ معاہدے پر باضابطہ دستخط ڈی جی پینسٹییک ڈاکٹر قمر الحق اور جی ایم سپلائی چین او جی ڈی سی ایل اعجاز عباس رضوی نے کیے۔

تقریب کے دوران سربراہ سپیکٹرو میٹری گروپ منیب احمد شفیق نے عناصر کے تجزیے کے حوالے سے ادارے کی فنی صلاحیتوں پر بریفنگ دی۔ اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پینسٹییک اور او جی ڈی سی ایل کا یہ باہمی اشتراک ملک کے معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے اور ملکی وسائل کی ترقی و پائیدار قومی مقاصد کے حصول میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔