کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا
Web Desk
29 September 2026
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلم کمیونٹی کی طویل عرصے سے جاری مانگ کو تسلیم کرتے ہوئے اسلامی تہواروں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو سرکاری تعطیلات قرار دے دیا گیا ہے۔
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اس حوالے سے قانون ‘اے بی 2017’ پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں، جس کے نفاذ کے بعد دونوں عیدوں کو ریاست کی سرکاری تعطیلات کی فہرست میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے کیلیفورنیا چیپٹر نے اس تاریخی قانون کی منظوری کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ عید کے تہواروں کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے سے متعلق یہ قانون رواں سال مارچ کے آغاز میں اسمبلی ممبر میٹ ہینی نے منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔ قانون سازی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میٹ ہینی کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا ریاست ملک کی سب سے بڑی اور متحرک مسلم کمیونٹیز میں سے ایک کا گھر ہے، اس لیے یہاں بسنے والے مسلمانوں کی مذہبی روایات اور تہوار مکمل احترام اور سرکاری پذیرائی کے حق دار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک
29 September 2026
پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ
29 September 2026
اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت
29 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
29 September 2026
گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید
29 September 2026
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا
29 September 2026
وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب
29 September 2026
پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال
29 September 2026