LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال ایک ہفتے میں یوکرینی حملوں سے 41 شہری ہلاک، 274 زخمی ہوئے، روسی سفارت کار

صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق

Web Desk

29 September 2026

صومالیہ میں قزاقوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے ہائی جیک کیے گئے بحری جہاز ‘آنر 25’ پر پورٹ لینڈ سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران 3 پاکستانیوں سمیت 5 کریو ممبرز جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بات جہاز کے سیکنڈ انجینئر حسین یوسف کی ایک فلاحی ادارے کی چیئرپرسن سے ہونے والی گفتگو کے دوران سامنے آئی ہے۔

متاثرہ جہاز کے سیکنڈ انجینئر حسین یوسف نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں جان کی بازی ہارنے والے پاکستانی شہریوں میں سیکنڈ آفیسر کاشف عمر، تھرڈ انجینئر محمود انصاری اور آئلر رفیع اللہ خان شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دیگر دو افراد میں بھارتی کریو ممبر تنویر اور میانمار سے تعلق رکھنے والے چیف انجینئر شامل ہیں، جبکہ اس پورے بحری جہاز کے عملے میں بھارتی، میانمار، انڈونیشین اور کل 10 پاکستانی شہری شامل تھے۔

حسین یوسف کے مطابق اس عسکری کارروائی کے دوران فورتھ انجینئر عثمان، عقیل، امین اور ایک انڈونیشین کریو ممبر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں جہاز کا اسٹیئرنگ بھی خراب ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے جہاز کو کسی دوسرے بحری جہاز کے ساتھ رسیوں کے ذریعے باندھ کر بوساسو (Bosaso) کی بندرگاہ کی جانب لے جایا جا رہا ہے، اور جہاز کو منزل تک پہنچنے میں لگ بھگ تین دن کا وقت لگ سکتا ہے۔

حسین یوسف نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر فوری طور پر ہیلی کاپٹر روانہ کیے جائیں تاکہ انہیں بروقت اور بہتر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ یاد رہے کہ اس بحری جہاز ‘آنر 25’ کو رواں سال 21 اپریل 2026 کو صومالی قزاقوں نے ہائی جیک کر لیا تھا، جسے بازیاب کرانے کے لیے صومالی سکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن کیا۔