LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی

Web Desk

27 September 2026

برطانیہ میں ایک فائر فائٹر نے لاٹری میں بھاری رقم جیتنے کے بعد اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو دی گئی رقم قانونی جنگ لڑ کر واپس حاصل کر لی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مہنگے وکلاء کی فیس سے بچنے کے لیے انہوں نے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) سے قانونی رہنمائی حاصل کی اور عدالت میں اپنا مقدمہ خود لڑا۔

تفصیلات کے مطابق، 40 سالہ ہیتھرو ایئرپورٹ کے فائر فائٹر کریگ ٹِچنر نے نومبر 2019 میں ایک لاٹری کے اسکریچ کارڈ پر جیک پاٹ جیتا تھا۔ اس کے بعد 2022 میں انہوں نے اپنی اُس وقت کی گرل فرینڈ، 37 سالہ نفسیاتی نرس ہیدر ڈگلس کو 40 ہزار پاؤنڈ دیے تاکہ وہ اپنی مالیاتی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ رقم ان کی طرف سے سرمایہ کاری میں استعمال کریں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ یہ رقم پریمیم بانڈز میں لگائی جائے گی اور اس سے حاصل ہونے والا منافع آپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

تاہم، بعد میں تعلقات خراب ہونے اور رشتہ ختم ہونے کے بعد ہیدر ڈگلس نے وہ 40 ہزار پاؤنڈ واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ دو بچوں کے والد کریگ ٹِچنر نے اس معاملے پر جب روایتی قانونی ماہرین اور وکلا سے رابطہ کیا تو انہوں نے بہت زیادہ فیس طلب کی، جو ان کے لیے ممکن نہیں تھا۔ ایسے میں انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ کریگ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی نے انہیں انتہائی مہارت کے ساتھ مرحلہ وار قانونی رہنمائی فراہم کی کہ سنٹرل لندن کاؤنٹی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کے لیے ضروری فارم اور دستاویزات کیسے مکمل کی جاتی ہیں۔

کریگ ٹِچنر نے اپنے اس تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں خود اپنا مقدمہ لڑنا ایک بہت بڑا اور پُرخطر قدم تھا، لیکن ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چیٹ جی پی ٹی کی رہنمائی نہ ہوتی تو شاید وہ کبھی یہ مقدمہ نہ جیت پاتے۔

دوسری جانب، عدالت میں سماعت کے دوران ہیدر ڈگلس نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ 40 ہزار پاؤنڈ انہیں بطور تحفہ (گفٹ) دیے گئے تھے۔ تاہم، وہ عدالت میں یہ بات ثابت کرنے میں ناکام رہیں اور نہ ہی انہوں نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی بینک اسٹیٹمنٹس عدالت میں پیش کیں۔ چنانچہ عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد گزشتہ ہفتے کریگ ٹِچنر کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ مقدمے کی کارروائی کے دوران فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر دیگر الزامات بھی عائد کیے گئے۔