LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی

Web Desk

29 September 2026

پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ٹیلی فون کر کے ان سے باضابطہ طور پر ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کی ٹیلی فونک کال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے آگاہ کیا کہ وہ اس وقت اپنے آبائی حلقے لاہور میں موجود ہیں اور کل اسلام آباد واپس آئیں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے شیڈول کے مطابق بیرسٹر گوہر اور اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اسپیکر قومی اسمبلی سے موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کریں گے۔ دوسری جانب، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت کل گوجرانوالہ کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمود بشیر ورک کے انتقال پر ان کے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔