دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
Web Desk
28 September 2026
چین کے شہر چینگدو سے دو دیوہیکل پانڈا 10 سالہ طویل قیام کے لیے امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا روانہ کر دیے گئے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق اتوار کی صبح ‘پنگ پنگ’ اور ‘فو شوانگ’ نامی ان دونوں پانڈاؤں کو خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے چینگدو شوانگ لیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اٹلانٹا کے لیے روانہ کیا گیا۔ روانگی سے قبل ‘چینگدو ریسرچ بیس آف جائنٹ پانڈا بریڈنگ’ میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جبکہ طویل سفر کے دوران ان کی صحت اور ذہنی سکون کو برقرار رکھنے کے لیے تازہ بانس، کونپلیں، سیب اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ پرواز کے دوران چینی و امریکی ماہرین ان کی دیکھ بھال کریں گے، جبکہ اٹلانٹا پہنچنے پر انہیں ابتدا میں قرنطینہ میں رکھ کر طبی معائنہ کیا جائے گا۔
یہ پیش رفت چین کی مشہور ‘پانڈا ڈپلومیسی’ کا حصہ ہے، جس کے تحت بیجنگ انتظامیہ دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری، ثقافتی کشش اور تحفظِ جنگلی حیات کے فروغ کے لیے ان نایاب جانوروں کو معاہدوں کے تحت غیر ملکی چڑیا گھروں کو بھیجتی ہے۔ اس تاریخی روایت کو 1972 میں اس وقت عالمی شہرت ملی جب امریکی صدر رچرڈ نکسن کے دورۂ چین کے بعد بیجنگ نے امریکہ کو دو پانڈا تحفے میں دیے تھے۔ 1984 کے بعد سے چین نے پانڈاز کو مستقل تحفے کے بجائے تحقیقاتی معاہدوں کے تحت بھیجنا شروع کیا، جن کے تحت بیرونِ ملک پیدا ہونے والے پانڈا کے بچے بھی چینی ملکیت ہی رہتے ہیں اور بعد میں چین واپس بھیجے جاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026
جاپان میں 118 سال پرانی جیل لگژری ہوٹل میں تبدیل کردی گئی
24 September 2026
ترکیہ: بڑی مقدار میں لوبیا پکانے کا عالمی ریکارڈ
24 September 2026
سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ
24 September 2026