امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
Web Desk
27 September 2026
امریکہ کی ایک پرعزم خاتون نے تمام تر جسمانی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون فائر فائٹر ہونے کا اعزاز گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کروا لیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کیلسو (Kelso) کا قد محض 4 فٹ 5 انچ (تقریباً 134.6 سینٹی میٹر) ہے اور وہ گزشتہ پانچ سال سے فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹ بیچ کے مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ میں طورِ فائر فائٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ فائر سروس میں آنے سے قبل وہ کارپوریٹ سیکٹر میں ملازمت کر رہی تھیں۔
کیلسو کے مطابق فائر فائٹنگ کے پیشے سے منسلک ان کے دوستوں نے ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں فائر ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہونے کا مشورہ اور ترغیب دی تھی۔ کیلسو کی یہ کامیابی دنیا بھر میں ان تمام افراد کے لیے ایک روشن مثال ہے جو جسمانی حدبندیوں کے باوجود مشکل اور خطرات سے بھرپور پیشوں میں نام کمانا چاہتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026