پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا
Web Desk
29 September 2026
پاکستان تحریک انصاف (PTI) نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے مارچ کو فی الحال صوابی یا اٹک تک محدود رکھنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں لانگ مارچ کے حتمی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ انتہائی منظم اور پُرامن ہوگا، اور صوابی یا اٹک کے سرحدی اضلاع میں کسی بھی موزوں مقام پر ایک بڑا ٹینٹ سٹی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آگے کب اور کس وقت بڑھنا ہے، اس حوالے سے ہدایات واضح چین آف کمانڈ کے ذریعے کارکنوں تک پہنچائی جائیں گی، جبکہ تمام کارکنوں اور تنظیم کے منتظمین کو ہر قسم کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران ہر حال میں تحمل، اعلیٰ نظم و ضبط اور پرامن طرزِ عمل کو برقرار رکھا جائے گا، اور ہمارے کارکن انتہائی پرجوش اور اس مقصد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کے حقیقی جذبات اور کارکنوں کے جوش و خروش کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹینٹ سٹی کے قیام کے لیے حتمی مقام کا تعین متعلقہ ضلعی تنظیمیں اور ارکانِ پارلیمنٹ باہمی مشاورت سے مشترکہ طور پر کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026