وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
Web Desk
29 September 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف برطانیہ کا چار روزہ کامیاب سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
اپنے اس دورے کے دوران وزیراعظم نے مصروفیات کا ایک طویل سلسلہ طے کیا، جس میں آج لندن اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی ‘مارکیٹ اوپن’ تقریب میں شرکت اور وہاں سے خطاب سرفہرست تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے قیام کے دوران دنیا کے معروف مالیاتی اور سرمایہ کاری اداروں کے اعلیٰ ترین سربراہان سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک
29 September 2026
پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ
29 September 2026
اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت
29 September 2026
کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا
29 September 2026
گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید
29 September 2026
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا
29 September 2026
وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب
29 September 2026
پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال
29 September 2026