دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
Web Desk
25 September 2026
ترکیہ میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے دنیا کے قدیم ترین معلوم امن معاہدے کا تقریباً 3 ہزار 400 سال پرانا ایک نیا ٹکڑا دریافت کر لیا ہے، جس میں ایک ملک سے دوسرے ملک ہجرت کرنے یا پناہ لینے والے افراد سے متعلق اہم شقیں بھی شامل ہیں۔ مٹی کی تختی کا یہ قیمتی ٹکڑا قدیم مصر کے فرعون رامسیس دوم اور حتی سلطنت (Hittite Empire) کے بادشاہ ہتوسیلی سوم کے درمیان 13ویں صدی قبل مسیح میں طے پانے والے تاریخی ‘معاہدۂ قادش’ کا حصہ ہے۔
یہ تاریخی ٹکڑا حتی سلطنت کے سابق دارالحکومت ‘ہتوشا’ (Hattusa) سے برآمد ہوا ہے جو کہ موجودہ وسطی ترکیہ میں واقع ہے۔ ماہرین اور محققین نے تقریباََ ایک سال تک اس ٹکڑے کے متن کا باریک بینی سے مطالعہ کرنے کے بعد تاریخی ریکارڈز کی روشنی میں معاہدے میں اس کی اصل حیثیت اور اہمیت کی تصدیق کی ہے۔
اس دریافت شدہ متن کے ایک حصے میں ان افراد سے متعلق تفصیلی قواعد درج ہیں جو کسی وجہ سے مصر سے حتی سلطنت کی حدود میں فرار ہو کر آئے یا حتی علاقوں سے مصر ہجرت کر گئے۔ معاہدے کے ضابطوں کے تحت ایسے افراد کو واپس تو کیا جانا تھا، تاہم انہیں بعض انتہائی سخت اور ظالمانہ سزاؤں سے قانونی تحفظ بھی فراہم کیا گیا تھا۔ معاہدے کی اس شق میں واضح طور پر درج تھا کہ ان پناہ گزینوں یا فرار ہونے والے افراد کی آنکھوں، کانوں اور جسم کے دیگر اعضا کو مسخ کرنے، جبکہ ان کے گھروں اور خاندانوں کو نقصان پہنچانے یا تباہ کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔
تاریخی تناظر کے مطابق، یہ امن معاہدہ قدیم دنیا کی دو بڑی اور حریف سپر پاورز (مصر اور حتی سلطنت) کے درمیان کئی برسوں تک جاری رہنے والی خونریز جنگ کے بعد طے پایا تھا۔ واضح رہے کہ اس تاریخی معاہدے کے دیگر حصے اور ٹکڑے ایک صدی سے بھی زائد عرصہ قبل دریافت ہو چکے ہیں، اور یہ نئی دریافت قدیم سفارت کاری اور انسانی حقوق کے ارتقاء کو سمجھنے میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026