مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ
Web Desk
2 April 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جاری چار بڑے ہیلتھ پراجیکٹس کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک 11 ہزار سے زائد بچوں کے دل کے کامیاب آپریشن کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 3 ہزار 800 سے زائد بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر نجی ہسپتالوں سے کروایا گیا تاکہ ویٹنگ لسٹ کو ختم کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے سی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ پروگرام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اب تک 1,574 مریضوں کے پیچیدہ ٹرانسپلانٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ ان میں سب سے اہم لیور ٹرانسپلانٹ ہے، جس کے ایک کیس پر حکومت تقریباً 65 لاکھ روپے خرچ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ گردوں، آنکھوں (Cornea) اور بون میرو کی پیوند کاری بھی مکمل طور پر مفت کی جا رہی ہے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ “غریب ہو یا امیر، سب بچے میرے اپنے ہیں،” اور حکومت کا مقصد ہر شہری تک معیاری صحت کی رسائی یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026