LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا

Web Desk

18 September 2026

پرانی پولیس لائنز کوہاٹ کی مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہدا کی نمازِ جنازہ باوقار اور پروقار تقریب میں ادا کر دی گئی ہے۔ نمازِ جنازہ میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، صوبائی وزیرِ اطلاعات شفیع اللہ جان، وزیرِ قانون آفتاب عالم، جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)، کمشنر کوہاٹ، سول و عسکری حکام، شہدا کے غمزدہ اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کوہاٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ اعلیٰ حکام نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

نمازِ جنازہ کے بعد پولیس، پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا، جس کے بعد تمام شہدا کے جسدِ خاکی تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیے گئے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا اور دہشت گردوں کے لیے خیبرپختونخوا کی سرزمیں مکمل طور پر تنگ کر دی جائے گی۔

آئی جی پی ذوالفقار حمید نے بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی میں مصروف نہتے نمازیوں کو نشانہ بنایا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان کا دینِ اسلام یا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگا رہے ہیں اور اس کارروائی میں ملوث تمام ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔