LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ

ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ

Web Desk

18 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور عسکری محاذ آرائی پر اہم بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کسی سیاسی معاہدے کے ذریعے ہو یا نہ ہو، ایران کے خلاف اس جنگ میں حتمی فتح امریکہ ہی کی ہو گی۔ ایران سے ممکنہ ڈیل یا مشرقِ وسطیٰ میں مزید امریکی افواج بھیجنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ یا تو کوئی انتہائی بہترین اور مضبوط معاہدہ کرے گا یا پھر تہران کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ اور تجارتی جہاز اب آبنائے ہرمز سے رات کے اندھیرے میں گزرتے ہیں اور ایران کو اس کی خبر تک نہیں ہوتی، کیونکہ امریکی کارروائیوں میں ایران کا تمام ریڈار سسٹم مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول قائم ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران اس وقت تاریخ کی سخت ترین معاشی بحران کا شکار ہے جہاں شرحِ تورم (مہنگائی) ۳۰۰ فیصد تک پہنچ چکی ہے اور ایرانی معیشت اس زوال پذیر سطح پر ہے جو اس نے ماضی میں کبھی نہیں دیکھی تھی۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ان کے خیال میں وہ ابھی اس کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی کارروائیوں نے تہران کی جوہری اور مائل ساز صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، اور اگر امریکہ بروقت ایران پر حملہ نہ کرتا تو ایران نیوکلیئر بم بنانے میں کامیاب ہو جاتا اور اسے آسانی سے استعمال بھی کر سکتا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اس وقت انتہائی کمزور پوزیشن میں ہے، جبکہ گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے امید ظاہر کی تھی کہ ایران کے ساتھ جاری یہ جنگ جلد اپنے اختتام کی جانب بڑھے گی۔