پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا
Web Desk
18 September 2026
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرولیم لیوی میں فوری کمی کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلسل مہنگائی نے عام شہریوں کی زندگی دشوار بنا دی ہے۔ انہوں نے حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تضاد پر بات کرتے ہوئے مریم نواز کے حالیہ بیانات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف عوام سے قربانی مانگی جا رہی ہے تو دوسری جانب سرکاری وسائل کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کے آئینی و معاشی حقوق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ملک کو سب سے زیادہ تیل اور گیس فراہم کرتا ہے، جبکہ صوبے کے حصے کا پانی بھی پنجاب استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ خیبرپختونخوا کا غیور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے صوبے کی عوام کے خلاف غیر محتاط بیان بازی نیشنل کاز کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں بدامنی اور بے روزگاری کے سنگین مسائل موجود ہیں اور صوبائی حکومت کو احتجاج سے قبل اپنے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
نئے صوبوں کے قیام اور سیاسی بحران کے حوالے سے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ اور متعلقہ صوبے چاہیں تو نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے، تاہم پارلیمنٹ کی موجودگی میں ریفرنڈم کی بات غیر آئینی ہے کیونکہ جمہوری نظام میں تمام فیصلوں کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا پُرامن احتجاج ان کا آئینی حق ہے، لیکن تمام مسائل کا حل دھرنوں اور لانگ مارچ کے بجائے صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہو گی اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی پیش قدمی اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ملائیشین وزیر خارجہ سے رابطہ، تجارت، اقتصادی تعاون بارے گفتگو
19 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ، اہم رابطے کا انکشاف
19 September 2026
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
19 September 2026
خلع کے حق مہر سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
19 September 2026
جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، پاکستانی دستے کی پروقار انٹری
19 September 2026
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور
19 September 2026
اسلام آباد معاہدے پر واپس آنے کی کوششیں جاری ہیں: ایرانی وزارتِ داخلہ
19 September 2026
نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال
19 September 2026