ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
Web Desk
18 September 2026
میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والے ‘ایم ڈی کیٹ ۲۰۲۶ء’ (MDCAT 2026) کے امتحانی پرچے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت لاہور سے صوبے کے ۱۴ مختلف شہروں کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ امتحانی مواد کو سٹیل کے سربمہر ٹرنکوں میں محفوظ کیا گیا ہے، جنہیں پولیس اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی برائے راست نگرانی میں منزل کی جانب بھیجا گیا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کی سینئر فیکلٹی اور انتظامی عملہ بھی ان گاڑیوں کے ہمراہ روانہ ہوا ہے۔ تمام پرچوں کو متعلقہ اضلاع کے سرکاری خزانہ دفاتر (Treasuries) میں محفوظ کیا جائے گا، جہاں سے وہ امتحان والے دن مراکز منتقل کیے جائیں گے۔
جامعہ کے وائس چانسلر میجر جنرل (ریٹائرڈ) سہیل صابر، پروفیسر نادیہ نسیم اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد عباس نے امتحانی عملے کو باقاعدہ رخصت کیا۔ ایم ڈی کیٹ کا یہ اہم امتحان ۲۰ ستمبر ۲۰۲۶ء کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ امتحان کی شفافیت اور بہترین انتظام کو یقینی بنانے کے لیے میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور پرو وائس چانسلرز کو ریجنل انچارج، جبکہ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کے پرنسپلز کو سینٹر انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے تمام افسران بھی مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
اس سال پنجاب کے ۱۵ شہروں میں قائم ۳۱ امتحانی مراکز پر ۴۹ ہزار سے زائد امیدوار ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں شرکت کر رہے ہیں۔ انتظامی امور کی سہولت کے لیے یو ایچ ایس میں ایک مرکزی کنٹرول روم اور ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے جو لمحہ بہ لمحہ کارروائی کی نگرانی کرے گی۔ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ۱۲ مختلف سرکاری محکموں کو سیکیورٹی اور لاجسٹک ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، جبکہ ہفتے کے روز امتحانی مراکز پر نگران عملے کی حتمی تربیتی نشستیں (Training Sessions) منعقد کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026