موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
Web Desk
18 September 2026
موسیقی اور انسانی ذہنی صحت کے حوالے سے کی جانے والی ایک جدید سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسیقی انسان کو شدید ذہنی دباؤ (Stress) سے نکالنے کے لیے صرف عارضی طور پر توجہ ہٹانے کا کام نہیں کرتی، بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ دباؤ سے نمٹنے کے لیے دماغ کے اندرونی طریقہ کار اور اعصابی رابطوں میں بھی مثبت تبدیلیاں پیدا کرتی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی کے ماہرین کی زیرِ قیادت ہونے والی یہ منفرد تحقیق معروف سائنسی جریدے ‘پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز’ (PNAS) میں شائع ہوئی ہے۔
سائنس دان اگرچہ طویل عرصے سے اس بات سے واقف تھے کہ موسیقی انسان کو پرسکون کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، تاہم یہ بات غیر واضح تھی کہ آیا موسیقی کے فوائد قدرتی اور پرسکون آوازوں سے مختلف ہیں اور یہ اثرات دماغ کے کن مخصوص حصوں میں رونما ہوتے ہیں۔ اس بنیادی سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے محققین نے ۱۲۰ صحت مند نوجوانوں پر مشتمل دو مختلف تجربات کیے۔ پہلے تجربے کے دوران شرکا کو ذہنی حساب کتاب پر مبنی ایک سخت اور دباؤ والے ٹاسک سے پہلے اور بعد میں پرسکون موسیقی یا پانی کی مدھم آوازیں سنوائی گئیں۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ دباؤ شروع ہونے سے قبل موسیقی سننے سے ابتدائی تناؤ میں کوئی خاص کمی نہیں آئی، تاہم دباؤ کا سامنا کرنے کے بعد بحالی (Recovery) کے مرحلے میں موسیقی انتہائی موثر ثابت ہوئی۔ دوسرے تجربے کے دوران شرکا کے برین اسکینز کیے گئے، جس سے ظاہر ہوا کہ موسیقی نے ‘آڈیٹری کارٹیکس’ (Auditory Cortex) اور دماغ کے دیگر اہم حصوں کے مابین رابطوں کو نئے سرے سے ترتیب دیا۔ خاص طور پر ‘انسولا’ (Insula) اور ‘تھیلمس’ (Thalamus) جیسے علاقوں میں اعصابی رابطہ مضبوط ہوا جو جسمانی کیفیت، اہم سگنلز کی شناخت اور ذہنی و جسمانی تناؤ کو منظم کرنے کا اہم فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
28 October 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے غذائی اجزا کی کمی کا خدشہ
28 October 2026
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026