مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
Web Desk
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس (Artificial Sweetener) کے طور پر وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے کیمیکل ‘اسپرٹیم’ (Aspartame) کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک نئی علمی و طبی تحقیق نے فالج کے دوران دماغی نقصان میں اضافے سے متعلق اہم تشویش پیدا کر دی ہے۔ ڈائٹ سوڈا، شوگر فری چیونگ گم اور کم کیلوریز والی مصنوعات میں استعمال ہونے والے اسپرٹیم پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فالج کے حملے کے وقت یہ کیمیکل دماغ کے متاثرہ بافتوں (Tissues) اور خلیوں کے ضیاع میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
تجربہ گاہ میں چوہوں اور خلیات پر کیے گئے اس تجربے کے دوران جن چوہوں کو اسپرٹیم ملا پانی پلایا گیا، اسکیمک فالج (Ischemic Stroke) کے بعد ان کے دماغ کے مردہ بافتوں کا رقبہ 58.6 فیصد تک بڑھ گیا، جبکہ اسپرٹیم سے پاک چوہوں میں یہ شرح صرف 24.3 فیصد تھی۔ خاص طور پر سوچنے اور یادداشت کو کنٹرول کرنے والے حصوں—سیریبرل کارٹیکس اور ہپپو کیمپس—کو زیادہ نقصان پہنچا۔ ماہرین کے مطابق اسپرٹیم خلیوں میں توانائی پیدا کرنے والے مرکز ‘مائٹوکونڈریا’ کو نقصان پہنچا کر آکسیڈیٹو اسٹریس بڑھاتا ہے جس سے خلیوں کی توانائی 25 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر دو مصنوعی سویٹنرز (سکرالوز اور ایسیسلفیم پوٹاشیم) میں ایسا زہریلا اثر نہیں دیکھا گیا۔ تاہم، محققین نے واضح کیا ہے کہ یہ نتائج فی الحال صرف لیبارٹری کی حد تک چوہوں پر ثابت ہوئے ہیں اور عام حالات میں انسانوں پر اس کا اثر تصدیق کرنے کے لیے مزید جامع تحقیق کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
28 October 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے غذائی اجزا کی کمی کا خدشہ
28 October 2026
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026