LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 3 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی ابوظہبی: بچوں میں کاروباری و تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے والا ہوامیر فریجنا فیسٹیول اختتام پذیر ورلڈ پولیس سمٹ 2026ء، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سربراہ 2 اہم سیشنز سے خطاب کریں گ

اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی

Web Desk

18 September 2026

وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جلاؤ گھیراؤ اور متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر اسلام آباد پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کی ہر قسم کی چھٹیوں پر منسوخی کے ساتھ فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ مراسلے کے مطابق یہ فیصلہ شہر کی موجودہ نازک سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت اتفاقی، استحقاقی اور بیرونِ ملک سفر کی چھٹیوں سمیت ہر طرح کی رخصت پر مکمل قدغن لگا دی گئی ہے، جبکہ صرف انتہائی ہنگامی اور طبی نوعیت کی صورت میں ہی رخصت کی اجازت مل سکے گی۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ چھٹیوں پر یہ پابندی 5 اکتوبر 2026ء تک نافذ العمل رہے گی، اور تمام چھٹی پر موجود اہلکاروں کو فوری طور پر اپنی متعلقہ ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد احتجاج کے دوران پولیس نفری کی 100 فیصد دستیابی اور سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانا ہے۔