پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
Web Desk
18 September 2026
وفاقی وزارتِ صحت کی انٹر ڈیپارٹمنٹل کوآرڈینیشن کمیٹی نے پاکستان کے معلوماتی و حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام (EPI) میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے بچوں کے لیے ‘ہیگزویلنٹ ویکسین’ (Hexavalent Vaccine) متعارف کرانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت منعقدہ بین الادارہ جاتی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس تاریخی فیصلے کی توثیق کی گئی۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ‘گاوی’ (Gavi) اور دیگر عالمی شراکت داروں کے تعاون سے اس جدید ویکسین تک رسائی کے لیے گزشتہ 14 ماہ سے مسلسل کوششیں کی جا رہی تھیں۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیگزویلنٹ ویکسین بیک وقت چھ مختلف مہلک بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے، جس سے بچوں کو بار بار ٹیکے لگوانے کی تکلیف سے نجات ملے گی اور والدین کا نظامِ تحفظِ صحت پر اعتماد مزید بحال ہوگا۔ مجوزہ شیڈول کے تحت یہ ویکسین بچوں کو بالترتیب 6، 10 اور 14 ہفتے کی عمر میں دی جائے گی۔ وزیرِ صحت نے اس اہم منتقلی کی نیشنل امیونائزیشن ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ (NITAG) سے توثیق کا ذکر کرتے ہوئے گاوی، عالمی ادارہ صحت (WHO)، یونیسیف اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026