LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ

لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل

Web Desk

18 September 2026

لندن سے بنگلادیش جانے والی ‘بیمان بنگلادیش ایئرلائنز’ کی پرواز میں فضائی سفر کے دوران دو مسافروں کے درمیان شدید جھگڑے اور ہاتھا پائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرواز فضا میں بلند تھی اور دو مسافروں کے درمیان کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہوئی۔ بات بڑھتے بڑھتے اس حد تک بگڑ گئی کہ دونوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش کر دی۔

پرواز کے دوران اس اچانک اور شدید لڑائی کے باعث جہاز میں موجود بچوں اور بزرگوں سمیت دیگر مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید ہاتھا پائی کے دوران ایک مسافر کی شرٹ بھی پھٹ گئی جبکہ جہاز کا کیبن کرو اور دیگر مسافر دونوں کو الگ کرنے اور معاملا ٹھنڈا کرانے کی مسلسل کوشش کرتے رہے۔ ایئرلائن انتظامیہ یا متعلقہ حکام کی جانب سے اس واقعے کے بعد مسافروں کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی سے متعلق فی الحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔