LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ

اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی

Web Desk

18 September 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن کے متوقع احتجاج اور لانگ مارچ سے سخت انداز میں نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر تیار ہیں۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے واضح کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ چکا ہے، جس کے بعد دارالحکومت پر کسی قسم کا سیکیورٹی دھاوا نہیں بولا جا سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی قانون ہاتھ میں لے کر اسلام آباد آئے گا تو اس کے خلاف توہینِ عدالت کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے سیاسی قیادت سے اپنے اپنے شہروں میں احتجاج کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی صوبے پر حملہ کرنے یا وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور ہم شہدا کے جنازے اٹھا رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف سیاسی دھرنوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مشورہ دیا کہ وہ احتجاجی مارچ کے بجائے اپنے صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر توجہ دیں۔ محسن نقوی نے تمام فورسز کو ہدایت کی ہے کہ مظاہرین کو ہر ممکن طریقے سے روکا جائے اور واضح کیا کہ اگر مارچ کے دوران ایک بھی جانی نقصان ہوا تو اس کے تمام تر ذمہ دار جلسے کے آرگنائزرز ہوں گے۔