LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل

ٹک ٹاکر شیروں کے پنجرے میں کود گیا؟ حیران کن ویڈیو وائرل

Web Desk

30 August 2026

لاہور: لاہور چڑیا گھر میں ایک ٹک ٹاکر کی جانب سے مبینہ طور پر شیروں کے انکلوژر میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد چڑیا گھر انتظامیہ نے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹک ٹاکر شیروں کی حفاظت کے لیے لگائے گئے بیرونی جنگلے کو پھلانگ کر اندر داخل ہوتا ہے اور چند سیکنڈز بعد واپس باہر آ جاتا ہے۔ اس خطرناک منظر پر شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تشویش اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے چڑیا گھر کے سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

دوسری جانب لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شیروں کے بیرونی جنگلے اور ان کے اصل انکلوژر (خندق) کے درمیان کافی فاصلہ ہے جبکہ حفاظتی حدود پر ریزر وائرز کی متعدد تہیں بھی نصب کی گئی ہیں، جنہیں عبور کر کے کسی شخص کا شیروں کے بالکل قریب پہنچنا عملاً ناممکن ہے۔ انتظامی حکام کے مطابق ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ویڈیو میں ویژول ایفیکٹس یا ڈیجیٹل ایڈیٹنگ کا استعمال کیا گیا ہے، تاہم ویڈیو کی اصلیت اور حقیقت جاننے کے لیے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حتمی رپورٹ سامنے آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔