LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور

Web Desk

30 September 2026

اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکمجہ اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) اور مسلم لیگ ن (PML-N) کے درمیان پارلیمانی امور اور اہم قانون سازی کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران ن لیگی رہنماؤں میں طارق فضل چوہدری اور بلال اظہر کیانی موجود تھے، جبکہ متعلقہ شعبوں کے سیکرٹریز کو بھی خصوصی طور پر اجلاس میں طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے (IMF) سے متعلق مالیاتی معاملات اور آئندہ کی قانون سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

  • قومی اسمبلی کا اجلاس: اجلاس میں قومی اسمبلی کا نیا سیزن بلائے جانے اور ایوان کی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے کے حوالے سے اتحادی اراکین سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

  • اہم قانونی مسودے: ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پورٹ قاسم اتھارٹی، گوادر پورٹ اتھارٹی اور لائف انشورنس نیشنلائزیشن بل سمیت دیگر اہم قانون سازی کے مسودات پر بھی غور کیا گیا تاکہ پارلیمنٹ میں ان کی منظوری کے حوالے سے متفقہ حکمت عملی اپنائی جا سکے۔