پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
Web Desk
30 September 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 2027 میں ہونے والے سربراہ اجلاس کی شاندار اور کامیاب میزبانی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
نائب وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سال 2027 میں ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کی میزبانی کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران میگا ایونٹ کی تیاریوں، سکیورٹی، پروٹوکول اور دیگر انتظامی امور پر پیش رفت کا بغور جائزہ لیا گیا، جس پر نائب وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی میزبانی سے متعلق تمام تر تیاریوں کو طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں جملہ امور کو مقررہ مدت کے اندر پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی سطح کے اس اہم ترین ایونٹ کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔
متعلقہ عنوانات
گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان
28 October 2026
جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم
28 October 2026
اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے
28 October 2026
جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن
28 October 2026
ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین
28 October 2026
نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ
28 October 2026
خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026