ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر
Web Desk
30 September 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ملک کے اہم اسٹیل سیکٹر کے لیے سیلز ٹیکس کے نظام میں اہم ترامیم کرتے ہوئے بجلی کے فی یونٹ استعمال پر سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے سیلز ٹیکس سے متعلق ایس آر او (SRO 1245) میں مزید ترامیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نئے قواعد کے تحت اسٹیل سیکٹر کے لیے ٹیکس کی شرحیں درج ذیل ہوں گی:
-
عام علاقوں کے لیے: درآمدی یا مقامی خام مال سے اسٹیل بار بنانے والے اسٹیل ری رولرز کو اب بجلی کے فی یونٹ استعمال پر 30 روپے سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
-
سابق فاٹا اور پاٹا کے لیے: سابق فاٹا اور پاٹا میں مقامی ری میلٹیبل اسکریپ استعمال کرنے والے اسٹیل میلٹرز، کمپوزٹ یونٹس اور اسٹیل ری رولرز کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح 20 روپے فی بجلی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
-
رعایتی شرح: سابق فاٹا اور پاٹا کے جن یونٹس میں درآمدی خام مال یا ری میلٹیبل اسکریپ کا استعمال 70 فیصد سے زائد ہوگا، ان کے لیے ٹیکس کی شرح صرف 5 روپے فی یونٹ ہوگی۔ اسی طرح نئے قائم ہونے والے یا دوبارہ شروع کیے جانے والے اسٹیل کاروباروں کے لیے 5 روپے فی یونٹ کا رعایتی سیلز ٹیکس معیار ان کی سہ ماہی درآمدات یا خریداری سے طے کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسٹیل میلٹرز، کمپوزٹ یونٹس اور ری رولرز کو بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے سیلز ٹیکس کو اپنے مجموعی آؤٹ پٹ سیلز ٹیکس سے ایڈجسٹ کرنے کی مکمل اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ ایف بی آر کے پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم سے تصدیق کے بعد کسی بھی اسٹیل مینوفیکچرر کی کیٹیگری تبدیل کی جا سکے گی۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اسٹیل کاروبار سے منسلک بجلی کا کنکشن ملکیت، لیز یا کاروبار کی نوعیت تبدیل ہونے کے باوجود اپنی جگہ برقرار رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان
28 October 2026
جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم
28 October 2026
اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے
28 October 2026
جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن
28 October 2026
ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین
28 October 2026
نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ
28 October 2026
خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026