آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر
Web Desk
30 September 2026
معروف صنعت کار اور بزنس مین رہنما ایس ایم تنویر نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز (IPPs) نے ملک کو لوٹ لیا ہے، پورا ملک برباد ہوتا جا رہا ہے لیکن کسی کو اس کا ذرا برابر بھی احساس نہیں ہے۔
لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اب یہ موجودہ بوسیدہ سسٹم مزید نہیں چل سکتا کیونکہ ملک کا برا حال ہو چکا ہے، اس لیے نظام کو یکسر تبدیل کرنا ہوگا اور ملک کو چلانے کے لیے ہر ضلع کو اس کی معاشی ذمہ داری سونپنا ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اب لازماً “ضلعی معیشت” (District Economy) کی طرف جانا ہوگا کیونکہ موجودہ مرکزی نظام میں اب مزید بہتری کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔
اس موقع پر معروف صنعت کار گوہر اعجاز نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا کوئی بھی ایسا سیکٹر نہیں بچا جو عالمی منڈی یا دنیا کا مقابلہ کر سکے، جبکہ دوسری طرف ملک کی آبادی میں ہر سال تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا حل آئی ایم ایف یا غیر ملکی قرضے ہرگز نہیں ہیں، بلکہ اس کا اصل حل ہمارے صنعت کاروں اور پیداواری شعبے کے پاس موجود ہے۔
گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ ہم دنیا کے بڑے برانڈز کے ساتھ شراکت داری کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس کے لیے ہمیں خود محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ اور صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ اس پوشیدہ صلاحیت کو مثبت انداز میں بروئے کار لایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی
30 September 2026
پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
30 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت
30 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے
30 September 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ
30 September 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تین روزہ کمی کے بعد بڑا اضافہ
30 September 2026