LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل

Web Desk

30 September 2026

صومالیہ میں قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز ‘آنر 25’ کو چھڑانے کے لیے کی جانے والی پورٹ لینڈ سکیورٹی فورسز کی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 پاکستانیوں سمیت 5 کریو ممبرز کے جاں بحق ہونے کے بعد، کراچی میں موجود جاں بحق ہونے والے سیکنڈ آفیسر کاشف عمر اور دیگر عملے کے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ لواحقین نے حکومتِ وقت کی مبینہ بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے پیاروں کی لاشیں جلد از جلد پاکستان واپس لانے کی پُردرد اپیل کی ہے۔

مرحوم سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے معصوم بیٹے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے پانچ ماہ سے اپنے والد کا انتظار کر رہے تھے اور روزانہ یہی سوچتے تھے کہ آج بابا آ جائیں گے اور کوئی اچھی خبر ملے گی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ اکیلے احتجاج کرتے رہے کہ ان کے بابا کو واپس لایا جائے، لیکن مہینے گزرنے کے باوجود وہ بالکل بے بس ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کچھ نہیں کیا، اور جب انہوں نے احتجاج کیا تو انہیں مارا گیا اور جیل میں ڈالا گیا، یہاں تک کہ کوئی ان کی آواز سننے والا نہیں تھا۔ بیٹے کا کہنا تھا کہ اتنے ماہ گزر جانے کے باوجود ایک بھی حکمران ان کی داد رسی کے لیے نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے گلے لگایا کہ وہ ان کے بابا کو بحفاظت واپس لے کر آئیں گے۔

کاشف عمر کی والدہ نے روتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی کہ اگر حکومت ان کے بچوں کے والد کی جان نہیں بچا سکی تو کم از کم ان کی لاش ہی ان کے حوالے کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے جہاز کے ذریعے ہو یا کسی بھی اور طریقے سے، ان کے پیارے کی میت جلد از جلد ان کے حوالے کی جائے تاکہ وہ آخری بار ان کا دیدار کر سکیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہوں نے درجنوں درخواستیں دیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، اور اس سارے معاملے میں بچوں کا مستقبل برباد کر دیا گیا ہے جبکہ بچے تڑپ رہے ہیں اور ان کے امتحانات بھی جاری ہیں۔

کاشف عمر کی کمسن بچی نے روتے ہوئے کہا کہ ان کے بابا کی سالگرہ پر انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی، لیکن اب جب کہ ان کے بابا کو واپس نہیں لایا گیا، تو کم از کم ان کی باڈی (لاش) انہیں واپس دے دی جائے

دوسری جانب، اسی جہاز پر موجود سیکنڈ انجینئر حسین یوسف کے بیٹے نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں کسی کو یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ ایسا کوئی دلخراش واقعہ پیش آ چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب فون پر ان کی اپنے والد سے بات ہوئی تو انہوں نے تصدیق کی کہ جہاز پر لاشیں اور کئی زخمی موجود ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں صومالیہ میں آپریشن ایک دن سے جاری تھا لیکن یہاں کراچی میں کسی کو اس کی خبر تک نہیں تھی، اور وہ یہاں حکومت کی طرف سے کسی رسمی اعلان یا مدد کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ انہوں نے خود حکومت کو فون کر کے آگاہ کیا کہ جہاز پر ہلاکتیں ہو چکی ہیں، مگر اس کے باوجود حکومتی سطح پر کوئی بروقت اقدام دیکھنے میں نہیں آیا۔