LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال

خواجہ آصف کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید، دہشت گردی پر توجہ دینے کا مطالبہ

Web Desk

7 January 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو دوسرے صوبوں کے دوروں کے بجائے اپنے صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو چاہیے کہ وہ اپنے صوبے کے ہر کونے کا دورہ کریں اور عوام کو یہ احساس دلائیں کہ صوبے میں واقعی قیادت موجود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے جنازوں میں شرکت کر کے عوام اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرنا قیادت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ شہداء کے جنازوں میں شرکت سے عوام کو یہ پیغام ملتا ہے کہ حکومت اور قیادت ان کے دکھ درد میں شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو لوگوں کو یہ احساس دلانا چاہیے کہ وہ شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دوسرے صوبوں کے دوروں کو محض رنگ بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی ورکر یا منتخب نمائندے کو اپنا صوبہ چھوڑ کر دوسری جگہوں پر سیاسی نمائش نہیں کرنی چاہیے، بلکہ اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا دہشت گردی کے خلاف کوئی واضح اور دوٹوک مؤقف نظر نہیں آتا، جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے قومی یکجہتی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔