کراچی: مائی کلاچی روڈ سے ملنے والی چار لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
Web Desk
3 January 2026
کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ سے ملنے والی چار افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق لاشوں سے تمام ضروری سیمپلز حاصل کر لیے گئے ہیں، تاہم موت کی اصل وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔
ڈاکٹر سمعیہ طارق نے بتایا کہ پہلی لاش 13 سے 14 سال کے لڑکے کی ہے، جس کے سر، چہرے اور گردن پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ دوسری لاش 10 سالہ بچے کی ہے جس کا گلا یا ٹھوڑی کے قریب گہرا زخم پایا گیا ہے۔
پولیس سرجن کے مطابق تیسری لاش 14 سے 15 سالہ لڑکی کی ہے، جس کے سر، چہرے اور گردن پر بھی تشدد کے نشانات دیکھے گئے ہیں، جبکہ چوتھی لاش تقریباً 40 سالہ خاتون کی ہے جس کے سر پر متعدد زخموں کے آثار موجود ہیں۔
ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں کے نمونے حاصل کر کے مزید تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید پیش رفت کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026
سورینج حادثہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے رپورٹ طلب کر لی
31 July 2026
منشیات ڈیلر انمول پنکی کیخلاف درج مقدمے سے قتل کی دفعات ختم
31 July 2026
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
31 July 2026
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
30 July 2026