خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
Web Desk
30 July 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال بارود سے بھری دو گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں، جس سے کسی بڑے ممکنہ دہشت گردانہ حملے کو بروقت ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کی موجودگی کا امکان ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن مسلسل جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
30 July 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں
30 July 2026
سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
30 July 2026
شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
30 July 2026
بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل
30 July 2026