ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور
Web Desk
30 July 2026
ترکی کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں غزہ کی صورتحال، امن کوششوں اور انسانی امداد سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ترک خبر ایجنسی کے مطابق ہاکان فیدان نے خلیل الحیہ کو حماس کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا، جبکہ خلیل الحیہ نے واضح کیا کہ حماس امن مذاکرات میں مسلسل تعمیری اور مثبت رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ اس موقع پر ترک وزیرِ خارجہ نے اعادہ کیا کہ انقرہ فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ترکی غزہ تک بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور خطے میں پائیدار امن کے سفارتی عمل کے لیے تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
30 July 2026
وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ
30 July 2026
وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت
30 July 2026
کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو
30 July 2026
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
30 July 2026
ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
30 July 2026
کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
30 July 2026
اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
30 July 2026