ایچ آر ٹی ڈیمینشیا کے امکانات کو کم یا زیادہ نہیں کرتی: تحقیق
Web Desk
28 December 2025
ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہارمون ری پلیسمنٹ تھراپی (ایچ آر ٹی) کا استعمال ڈیمینشیا کے خطرے کو نہ تو کم کرتا ہے اور نہ ہی بڑھاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق مینوپاز سے گزرنے والی خواتین میں ایچ آر ٹی ادویات کے استعمال اور ڈیمینشیا لاحق ہونے کے امکانات کے درمیان کوئی واضح تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ اس حوالے سے کیے گئے جامع تجزیے میں اس بیماری کے خطرات سے متعلق کوئی قابلِ اعتماد شواہد نہیں ملے۔
اس ریویو میں برطانیہ، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا اور چین سے تعلق رکھنے والے محققین کی ٹیم نے 10 مختلف مطالعات کا جائزہ لیا، جن میں مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد خواتین شامل تھیں۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہارمون ری پلیسمنٹ تھراپی کو اس کے ممکنہ فوائد اور نقصانات کی بنیاد پر تجویز کیا جانا چاہیے، نہ کہ ڈیمینشیا سے بچاؤ کے مقصد کے تحت۔
ماہرین کو امید ہے کہ اس تحقیق کے نتائج عالمی ادارۂ صحت سمیت دیگر طبی اداروں کے لیے ڈیمینشیا اور مینوپاز سے متعلق علاج کی ہدایات مرتب کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے
متعلقہ عنوانات
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
11 September 2026
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026