وزن کم کرنے والے انجیکشن بچوں کے لیے بھی محفوظ؟ تحقیق نے اہم اشارہ دے دیا
Web Desk
20 July 2026
کینیڈا کے محققین کی ایک نئی جائزہ تحقیق اور میٹا اینالیسز کے مطابق شدید موٹاپے کا شکار 6 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو مخصوص حالات میں GLP-1 ویٹ لاس انجیکشنز (جیسے مونجارو یا ویگووی) سے نمایاں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ 6 سے 18 سال کی عمر کے 750 سے زائد بچوں پر کی گئی 9 مختلف تحقیقات کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ ادویات نہ صرف وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئیں بلکہ بچوں میں ہائی بلڈ پریشر میں کمی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں بھی مؤثر رہیں۔ برطانیہ میں این ایچ ایس پہلے ہی سنگین طبی پیچیدگیوں کی صورت میں محدود شرائط کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کو یہ ادویات تجویز کر رہا ہے۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان انجیکشنز سے بچوں میں متلی کا ضمنی اثر نسبتاً زیادہ دیکھا گیا ہے، لہٰذا ان کا استعمال صرف ماہر معالج کی زیرِ نگرانی اور مکمل طبی معائنے کے بعد ہی کیا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026
کراچی ایئرپورٹ: فضائی مسافروں کے لیے لازمی نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع
14 September 2026
وزیراعظم آفس نے ادویات کی مقامی خریداری کیلئے ٹینڈرز طلب کرلئے
14 September 2026
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026