LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ ریاض ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف سعودی کارروائی میں شمولیت پر غور ریاض ایئرپورٹ حملہ، پروازیں منسوخ، کینیڈا سمیت متعدد ممالک کی سفری ہدایات امریکا میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ، 9 افراد ہلاک، 2 بچے بھی شامل صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، سہیل آفریدی کراچی؛ آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن امریکی حملوں کا جواب دینے کیلیے ایران نے روس کی مدد سے میزائل اور ڈرون پروگرام بحال کرلیے اگر امریکا دوبارہ حملے کرتا ہے تو ایران مؤثر جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان شہید بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک بھارت: الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج پر پولیس کا کریک ڈاؤن، اہم سیاسی رہنماؤں سمیت سیکڑوں مظاہرین زیر حراست وزیراعلیٰ سندھ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت کردی پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے: امیر جماعت اسلامی

پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ

Web Desk

14 September 2026

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) اور محکمہ موسمیات نے 14 سے 17 ستمبر تک خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موسمیاتی حکام کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردونواح میں بادلوں کا بارش برسانے والا نیا سلسلہ تشکیل پا چکا ہے، جس کے تحت آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، اور واہ کینٹ میں موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ شدید آندھی اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، کچے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اس موسمی سلسلے سے اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، اور نوشہرہ شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں میں تیز بہاؤ کے باعث مقامی سطح پر طغیانی، شہری علاقوں میں واٹر لاگنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔

انتظامیہ اور این ای او سی نے شہریوں کو الرٹ رہتے ہوئے شدید بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں، آبی گزرگاہوں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ناگہانی صورتحال اور حادثات سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محکمہ موسمیات، این ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔