LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ ریاض ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف سعودی کارروائی میں شمولیت پر غور ریاض ایئرپورٹ حملہ، پروازیں منسوخ، کینیڈا سمیت متعدد ممالک کی سفری ہدایات امریکا میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ، 9 افراد ہلاک، 2 بچے بھی شامل صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، سہیل آفریدی کراچی؛ آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن امریکی حملوں کا جواب دینے کیلیے ایران نے روس کی مدد سے میزائل اور ڈرون پروگرام بحال کرلیے اگر امریکا دوبارہ حملے کرتا ہے تو ایران مؤثر جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان شہید بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک بھارت: الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج پر پولیس کا کریک ڈاؤن، اہم سیاسی رہنماؤں سمیت سیکڑوں مظاہرین زیر حراست وزیراعلیٰ سندھ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت کردی

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا

Web Desk

14 September 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو پاکستان اور انڈونیشیا کی بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات و دفاعی تعاون کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ عسکری اعزاز ‘نشانِ امتیاز (ملٹری)’ سے نواز دیا ہے۔ ایوانِ صدر میں اس سلسلے میں ایک پروقار اور خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اراکینِ پارلیمنٹ اور سفارتی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کے بعد انڈونیشین نیوی چیف نے انڈونیشیا کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) چندر ڈبلیو سوکوتجو کے ہمراہ صدر مملکت سے خصوصی ملاقات کی۔ صدر آصف علی زرداری نے ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو اعلیٰ سول و عسکری اعزاز ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخ پر مبنی برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان آپریشنل تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران صدر مملکت نے بلیو اکانومی اور سمندری شعبے کی باہمی ترقی میں موجود بے پناہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان نیوی کے تحت منعقد ہونے والی متعدد بین الاقوامی بحری مشقوں میں انڈونیشین بحریہ کی باقاعدہ اور فعال شرکت کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں برادر ممالک کے عسکری و اقتصادی روابط آئندہ مزید مستحکم ہوں گے۔