LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال

Web Desk

14 September 2026

وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت انسداد ایچ آئی وی/ایڈز سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کا ایک اہم جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں ایچ آئی وی کی صورتحال، جاری پروگرامز پر عملدرآمد اور نگرانی کے طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی، کامن مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ، صوبائی سیکرٹریز صحت، اور چاروں صوبوں کے ہیلتھ کیئر کمیشنز کے نمائندوں کے علاوہ یو این ڈی پی کے حکام نے بھی شرکت کی، جبکہ پنجاب اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشنز نے انسدادِ ایڈز سے متعلق اپنے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ایچ آئی وی کے مکمل خاتمے کے لیے صرف علاج ہی کافی نہیں بلکہ بیماری سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور بڑے پیمانے پر مؤثر آگاہی پر توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بیماری سے متعلق علاج اور معلومات کے لیے قومی صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 فعال ہے۔ مزید برآں، انہوں نے وزارتِ تعلیم کے ساتھ مل کر انفیکشن کنٹرول اور عطائیت کے خاتمے کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم ٹاسک فورس کی منظور شدہ سفارشات اور تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے چاروں صوبوں کے ہیلتھ کیئر کمیشنز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے فیلڈ میں معائنہ اور نگرانی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی، تاکہ ایچ آئی وی/ایڈز کے خاتمے کے لیے کیے گئے تمام فیصلوں اور اقدامات کا بلا تاخیر نفاذ ممکن بنایا جا سکے۔