لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت
Web Desk
14 September 2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لاہور پہنچ کر دو موریا پل کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ پنجاب پولیس سے کسی قسم کی سیکیورٹی نہیں لیں گے کیونکہ یہی پولیس میلاد کی تیاری کرنے والے کارکن اشتیاق احمد کی شہادت میں ملوث ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے تھانوں میں واپس جائے، کیونکہ عوام ان سے اور ان کی وردی سے شدید نالاں ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک عاشقِ رسول کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا گیا اور انہیں شہید کیا گیا، جس پر متعلقہ حکام کو شرم آنی چاہیے۔
سہیل آفریدی نے مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی حکمران دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں بھارت کے بجائے پاکستان کے دیگر تین صوبوں سے خطرہ ہے، جبکہ میں آج واضح اعلان کرتا ہوں کہ مجھے پنجاب کے غیور بھائیوں اور بہنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے موجودہ صوبائی حکومت کو فارم 47 اور دھاندلی کی پیداوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے اس جعلی حکومت کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ “پنجاب کے عوام میرے ہیں، پنجاب میرا ہے اور میں ان کا ہوں، ہم سب کا تعلق ایک ہی وطن پاکستان سے ہے”۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026