ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
Web Desk
14 September 2026
کراچی: پاکستان میں شعبہ صحت کی سب سے بڑی اور معتبر بین الاقوامی سرگرمی ’23 ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس‘ کراچی ایکسپو سینٹر میں انعقاد پذیر ہو گئی ہے، جسے ملکی ہیلتھ کیئر سیکٹر میں عالمی تعاون، جدید سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی انتقال کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
اس بین الاقوامی نمائش کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر برائے قومی صحت و خدمات سید مصطفیٰ کمال نے کیا۔ ایونٹ کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے (E-Commerce Gateway) نے وزارتِ قومی صحت اور سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے مشترکہ تعاون سے کیا۔ نمائش میں دنیا بھر سے آئے مختلف ممالک کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفود، قونصل جنرلز، عالمی ہیلتھ کیئر کمپنیوں اور طبی ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ایکسپو کے دوران چین، جاپان، جنوبی کوریا، اور تائیوان سمیت متعدد ممالک کی معروف کمپنیوں نے اپنے جدید ترین طبی آلات، ادویات اور فارماسیوٹیکل ٹیکنالوجی کی نمائش کی۔ عالمی کمپنیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی جدید سرجیکل و تشخیصی مشینری نے نمائش کی اہمیت اور وقار کو مزید بڑھا دیا۔
نمائش میں شریک شہریوں اور طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ایشیا ایکسپو نہ صرف عوام میں جدید طبی علاج اور سہولیات سے متعلق آگاہی بڑھانے کا مؤثر ذریعہ ہے، بلکہ اس نوعیت کی عالمی سرگرمیاں پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں نئی غیر ملکی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی کی نقل و حمل اور قومی ریونیو کے مواقع پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں۔
شہریوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کے اندر جدید ترین طبی آلات اور بین الاقوامی معیار کے علاج کی دستیابی سے پاکستانی شہریوں کی بیرونِ ملک علاج کرانے کی ضرورت اور انحصار میں نمایاں کمی آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
سوشل میڈیا اسکرولنگ سے ذہنی و جسمانی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، نئی تحقیق
11 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ ذہنی صحت منایا جا رہا ہے
10 October 2026
ملک میں 10 اکتوبر کے بعد ٹو ڈی بار کوڈ کے بغیر ادویات کی تیاری ممنوع قرار دیدی گئی
10 October 2026
امریکا: پولیو جیسی بیماری کا سبب بننے والا وائرس بچوں میں پھیلنے لگا
9 October 2026
روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ
8 October 2026
دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا
8 October 2026