عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان
Web Desk
14 September 2026
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتیں اور دیگر ادارے سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کریں بلکہ ملک کے سیاسی مسائل کا حل سیاسی انداز میں ہی نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 70 فیصد عوام اس وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں دہشت گردوں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے جو کسی طور پر بھی جمہوری سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔ عوام کے مینڈیٹ کو مسلسل نظر انداز کرنا ملک اور جمہوریت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ (سپریم کورٹ و ہائی کورٹ) اور پارلیمنٹ دونوں ہی سے انصاف کے حصول میں ناکامی کے بعد اب پارٹی نے براہِ راست عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور مجوزہ ‘انصاف مارچ’ بھی مکمل طور پر پرامن ہوگا، جس کے لیے عوام سے اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر نکلنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے دعا کی کہ مارچ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ یا فائرنگ نہ ہو، جبکہ کارکنوں کو بھی سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنے کا موقع ملے۔
پریس کانفرنس کے دوران بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی اور عدم رسائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مختلف لوگ خان صاحب سے ملاقاتوں کے دعوے کر رہے ہیں، لیکن حقیقت میں اہم رہنماؤں کی بھی ملاقاتیں نہیں کروائی جا رہیں۔ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود انصاف مارچ کو آگے بڑھایا جائے گا اور تمام سیاسی و قانونی معاملات کو بیک وقت دیکھا جائے گا، کیونکہ تحریک انصاف کا آج بھی واحد اور بنیادی مطالبہ صرف اور صرف انصاف کی فراہمی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا
11 October 2026
پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی
11 October 2026
فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم
11 October 2026
یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی
11 October 2026
حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
11 October 2026
بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا
11 October 2026
سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا
11 October 2026
ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال
11 October 2026