LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل

سابق قومی کرکٹرز کا بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کا خیرمقدم

Web Desk

5 January 2026

سابق پاکستانی کرکٹرز نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اقدام کو درست قرار دیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو چاہیے کہ بنگلا دیش کے بھارت کے خلاف میچز کسی دوسرے ملک منتقل کرے، اگر ایسا ممکن نہ ہو تو بنگلا دیش کو ایونٹ سے واک آؤٹ کر جانا چاہیے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کہا کہ بھارت نے جو بیج بویا تھا، اب وہی کاٹ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اس حقیقت پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ اب کئی ٹیمیں بھارت جا کر کھیلنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے ماضی میں پاکستان کے خلاف سازشیں کیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان نے کہا کہ بھارت نے ایشیا کپ کے دوران کرکٹ کو داغ دار کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی کو کرکٹ میں سیاست کی مداخلت روکنی چاہیے۔

سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر بی جے پی کا اثر و رسوخ ہے اور بورڈ نے دقیانوسی ذہنیت کے تحت بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے باہر کیا۔

سابق کرکٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی کرکٹ میں برابری، غیر جانبداری اور کھیل کے اصولوں کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔