LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم

Web Desk

13 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کو ساتھ لے کر چلنے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم امن و امان کی نازک صورتحال کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری میں کرنا پڑا۔ انہوں نے کے پی کے بہادر عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں شہریوں اور اہلکاروں کی شہادتیں انتہائی افسوسناک ہیں۔ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برس کے دوران دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا اور اسلام آباد کے ڈی چوک میں جو مناظر دیکھے گئے وہ سب کے سامنے ہیں۔ شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت خیبرپختونخوا سے دہشت گردی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی اور عملی اقدامات کے ذریعے صوبے کو امن و ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔