ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان
Web Desk
13 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے ایک بڑے اور اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا کے حالیہ امور پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے اتحادی وفد کو خیبرپختونخوا کی صورتحال اور ایمرجنسی کے نفاذ کے پس منظر سے اعتماد میں لیتے ہوئے واضح کیا کہ کے پی کے میں عوام اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف یہ انتہائی قدم مجبوری اور عوامی مفاد میں اٹھایا گیا۔ ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے صوبے اور ملک کی سلامتی سے متعلق حکومتی فیصلوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
13 October 2026
11 اکتوبر کو اس ایوان کا بھی جنازہ نکل چکا، بیرسٹر گوہر
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026
صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت
13 October 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
13 October 2026
وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور
13 October 2026
جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
13 October 2026